’کتنی ڈراؤنی لگ رہی ہو‘، ندا یاسر کے نئے روپ پر صارفین کی شدید تنقید

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں لیکن اس بار یہ توجہ ان کے بیان کی بجائے ان کے نئے لک کی وجہ سے ہے۔

حال ہی میں ندا یاسر نے ایک سیلون کی پروموشن کے سلسلے میں اپنا نیا لک پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس موقع پر وہ ہلکے رنگ کی سادہ شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئیں۔ انہوں نے گھنگھریالے بال، گہری مرون رنگ کی نمایاں لپ اسٹک، کانٹیکٹ لینز اور مصنوعی سرخ ناخنوں کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا۔

تاہم صارفین نے ان کے اس نئے اسٹائل پر تنقید کی اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کے میک اپ اور مجموعی لک پر مختلف تبصرے کیے اور انہیں ٹرول کیا۔

صائمہ محفوظ نے لکھا یہ کتنی ڈراؤنی لگ رہی ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ خود کو راکھی ساونت کیوں بنا رہی ہیں؟ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ اس لک میں ندا یاسر ڈرا رہی ہیں اور ان کی لپ اسٹک بھی بہت خوفناک لگ رہی ہے۔

کئی صارفین  نے ان کے انگریزی بولنے کے انداز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس میں انگلش کی غلطیاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

’ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کا جانور لے آئے’، ٹرمپ کی پاکستان آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

جسٹن ٹروڈو کی گرل فرینڈ کیٹی پیری مشکل میں، آسٹریلوی اداکارہ نے جنسی تشدد کا الزام لگا دیا

متوفی کوٹہ پر عملدرآمد: عدالت کا شہری کو 15 روز میں ملازمت دینے کا حکم

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟