پاکستان گلوبل ٹیک حب بننے کی جانب گامزن: لاہور میں دنیا بھر کے ماہرین کا میلہ

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ٹیکنالوجی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے کا ایک بڑا عالمی ایونٹ گلوبل سی آئی ایس او سمٹ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سائبر سیکیورٹی اور آئی ٹی کے ماہرین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی ملاقات، جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا

گلوبل سی آئی ایس او سمٹ میں جدید ٹیکنالوجی، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل مستقبل سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سمٹ کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانا اور عالمی تجربات کو مقامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔

اس موقعے پر گلوبل سی آئی ایس او فورم کے صدر ڈاکٹر اردال اوزکایا، پی ڈبلیو سی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عبدالقادر، سعودی عرب سے وی سی ای او کے بانی عدنان رفیق احمد، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ہیڈ آف انفارمیشن سیکیورٹی اینڈ کمپلائنس فیصل خان نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ گلوبل سی آئی ایس او سمٹ صرف ایوارڈز کی تقریب نہیں بلکہ ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں ملکی اور غیر ملکی ماہرین سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز اور حل پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے وابستہ اس عالمی فورم کے صدر ڈاکٹر اردال اوزکایا خصوصی طور پر امریکا سے پاکستان آئے اور لاہور میں سمٹ کی قیادت کی۔

اس سمٹ میں 500 سے زائد ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی لیڈرز نے شرکت کی۔

ایونٹ میں 100 سے زائد اوورسیز پاکستانی ماہرین اور اعلیٰ عہدیداران بھی شریک ہوئے جنہوں نے ملکی قیادت کے ساتھ مل کر آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سمٹ میں پاکستان اور بیرون ملک سے کئی معروف ماہرین اور کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، کینیڈا، قطر اور دیگر ممالک کے نمائندے بھی ایونٹ کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیے: برطانیہ میں 180 سالہ پرانی ٹیکنالوجی اب بھی زیر استعمال

منتظمین کے مطابق گلوبل سی آئی ایس او سمٹ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط ٹیکنالوجی حب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور نوجوانوں، اداروں اور انڈسٹری کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دیکھیے ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟

بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، امریکی صدر ٹرمپ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘