تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں مجموعی طور پر 34 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2301.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: لیڈی ہیڈ کانسٹیبل منشیات فروش نکلی، والدہ اور ساتھیوں سمیت گرفتار

تعلیمی اداروں کے اطراف کی جانے والی کارروائیوں میں قیوم آباد کراچی میں ایک یونیورسٹی کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 19.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح موٹر وے لنک روڈ اسلام آباد کے قریب ایک اور گاڑی سے 4.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس میں ملوث مزید 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں آن لائن منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب کی جانے والی کارروائی میں ایک گاڑی سے 9.6 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں بڑی کارروائی کے دوران 2242 کلوگرام افیون، 20 کلوگرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ