چوہنگ کے علاقے میں سابق ایکسائز آفیسر رانا آفتاب احمد کو نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں معروف ٹک ٹاکر کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟
پولیس کے مطابق، مقتول رانا آفتاب احمد صبح دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تو گھر کے باہر پہلے سے ایک گاڑی موجود تھی۔ گاڑی میں 3 سے 4 نامعلوم افراد سوار تھے، جن میں سے ایک نے گاڑی سے اتر کر رانا آفتاب احمد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں رانا آفتاب احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان اس کے بعد نجی سوسائٹی کے گیٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:فتنہ، فساد اور بے گناہوں کا قتل دین اور انسانیت کے خلاف ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور مقتول کی بیوی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔











