فی الحال سیاست کا کوئی ارادہ نہیں: فواد چوہدری کی وضاحت

ہفتہ 27 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاست دان و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرا فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے حوالے سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے 24 مئی کے روز تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فی الحال سیاست سے بھی بریک لے رہا ہوں۔

فواد چوہدری کا سیاسی سفر

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے 15 سالہ سیاسی کیریئر میں اب تک 4 سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہا ہے اور اب کسی نئی جگہ کی تلاش میں ہیں۔

2008 میں آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے فواد چوہدری نے پرویز مشرف کے ترجمان کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں اور پھر 2012 میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ یوں پیپلز پارٹی کی حکومت میں ان کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور کا عہدہ مل گیا۔

فواد چوہدری نے 2016 میں مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی لیکن کچھ ہی وقت کے بعد اسی سال پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ حکومت بننے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالو جی رہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ ان کا تعلق 24 مئی 2023 تک چل سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp