سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے وادی تیراہ میں رہائشیوں کی عارضی نقل مکانی کے پیشِ نظر فاؤنڈیشن کی ریلیف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اس مشکل وقت میں متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ ایک مضبوط پاکستان کے قیام میں کردار ادا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی عمران ریاض پر کڑی تنقید
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ تیراہ کے لوگ اس وقت خطرناک حالات کی وجہ سے اپنے گھروں سے منتقل ہو رہے ہیں، اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے خوراک، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وادی تیراہ میں موجود دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کر رہے ہیں، جس کے پیشِ نظر ریلیف سرگرمیاں خصوصی طور پر ترتیب دی گئی ہیں۔













