ڈیڑھ سال سے پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہی ہوں، فون کال تک نہیں اٹھاتے، پی ٹی آئی سینیٹر زرقا سہروردی

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت انہیں اور ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا۔ انہوں نے نہ تو ترمیم پر ووٹ دیا اور نہ ہی کسی سے پیسے لیے۔ ہم لوگوں کو نہ آر کیا جا رہا ہے نہ پار۔ ڈیڑھ سال سے پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہی ہوں، فون کال تک نہیں اٹھاتے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا کہ اغوا کے بعد سوشل میڈیا ٹیم نے ان سے ویڈیو بیان بنانے کی درخواست کی تھی، مگر بعض محرکات کے باعث وہ ویڈیو شائع نہیں کی گئی، جس کے بعد ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور کردار کشی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ ایک خاتون اور سینیٹر ہیں، اس لیے انہیں آسان ہدف بنایا گیا، جبکہ پارلیمانی پارٹی کے بعض مرد اراکین جنہوں نے 26ویں ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں دیا تھا، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ریاض فتیانہ اور بریگڈیئر گھمن نے بھی ووٹ نہیں دیا، مگر چونکہ وہ مرد تھے، اس لیے ان پر انگلی نہیں اٹھی۔

سینیٹر زرقا سہروردی کے مطابق پارٹی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس دیا گیا، جس کا انہوں نے مکمل جواب دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے تمام اقدامات پارٹی قیادت، خصوصاً شبلی فراز، کے علم میں تھے۔ بعد ازاں انہیں الزامات سے بری (ایگزونریٹ) کر دیا گیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ جن اراکین نے کھلے عام فلور کراسنگ کی، انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا، جبکہ انہیں، سینیٹر فیصل رحمان اور زین قریشی جیسے افراد کو نہ مکمل بری کیا گیا اور نہ ہی کوئی واضح فیصلہ کیا گیا، بلکہ انہیں درمیان میں لٹکایا گیا۔

سینیٹر زرقا سہروردی نے پارٹی قیادت سے رابطہ نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے چیئرمین اور جنرل سیکریٹری سے ملاقات کے لیے کوشش کر رہی ہیں، مگر انہیں اپائنٹمنٹ نہیں دی گئی اور فون کالز کے جواب بھی نہیں دیے جاتے۔

سینیٹر زرقا سہروردی نے عمران خان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر وہ پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال سے اسی جماعت کا حصہ ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی، البتہ اگر پارٹی انہیں نکالنا چاہے تو یہ قیادت کا اختیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکہ میں منظم جرائم اور گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگے، شہریوں میں تشویش

بنگلہ دیش میں ٹرک اور وین میں تصادم، 8 مزدور جاں بحق

سائنسدانوں کو دنیا میں مہلک امیبا کے پھیلاؤ پر تشویش، مسلسل نگرانی پر زور

غزہ امدادی فلوٹیلا کی روک تھام اور کارکنوں کی گرفتاری، اسپین اسرائیل تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ