آئی فون 18 پرو: کیا روایتی فرنٹ ڈسپلے تبدیل کیا جا رہا ہے؟

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے آئندہ فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 18 پرو کی ریلیز سے قبل اس کے ڈیزائن سے متعلق نئی لیکس سامنے آ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فولڈ ہوجانے والا آئی فون سال رواں میں لانچ ہوگا، ایپل کمپنی کہاں تانک جھانک کر رہی ہے؟

ان لیکس کے مطابق کمپنی فرنٹ اسکرین کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق کیوپرٹینو میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے اگلے بڑے آئی فون ری ڈیزائن کا آغاز ایک سادہ مگر اہم تبدیلی سے کر سکتی ہے جس کا مرکز ڈائنامک آئی لینڈ اور سیلفی کیمرے کی جگہ ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق آئی فون 18 پرو میں اسکرین کے اوپری بائیں کونے میں ایک چھوٹا سا پنچ ہول کٹ آؤٹ دیا جا سکتا ہے جو ایپل کے سابقہ ڈیزائن سے ایک واضح انحراف ہوگا۔

ٹیک ویب سائٹ دی انفارمیشن کے مطابق ایپل کمپنی آئی فون 18 پرو ماڈلز میں انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت ٹرو ڈیپتھ سینسرز کو اسکرین کے نیچے منتقل کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: نئے اورنج آئی فون گرگٹ کی طرح رنگ کیوں بدل رہے ہیں؟

اس تبدیلی کے بعد موجودہ ڈائنامک آئی لینڈ میں استعمال ہونے والے گولی نما کٹ آؤٹ کی ضرورت کم ہو جائے گی اور صرف فرنٹ کیمرہ نمایاں رہے گا جبکہ فیس آئی ڈی اسکرین کے نیچے کام کرے گا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرنٹ کیمرے کو اسکرین کے اوپری بائیں حصے میں منتقل کیا جا سکتا ہے جہاں فی الحال گھڑی موجود ہوتی ہے۔

یہ لیکس معروف ٹپسٹر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کی سابقہ معلومات سے بھی مطابقت رکھتی ہیں جن کے مطابق انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی فیچر صرف پرو ماڈلز تک محدود ہوگا جبکہ آئی فون 18 کے عام ماڈلز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا موجودہ ڈیزائن برقرار رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں تو آئی فون 18 پرو کی سب سے بڑی بصری تبدیلی سیلفی کیمرے کی نئی جگہ ہوگی جو ایپل کے فرنٹ ڈسپلے کے روایتی لے آؤٹ کو ایک نیا انداز دے سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان