سازگار انجینئرنگ ورکس لیمٹیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی CKD ماڈلز ٹینک 500 کی بکنگ 26 جنوری سے شروع ہوگی۔ یہ ماڈلز ہائبرڈ الیکٹرک (HEV) اور پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک (PHEV) دونوں ویرینٹس میں دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پالیسی، کیا اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں؟
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھی اس کی اطلاع دی۔ اس میں کہا گیا کہ قیمتیں اور بکنگ کی تفصیلات آج شام الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔
پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک (PHEV) گاڑیاں ایک بڑے بیٹری پیک کے ساتھ پیٹرول انجن کا امتزاج پیش کرتی ہیں، جو محدود فاصلے کے لیے صرف بجلی پر چل سکتی ہیں، اور بیٹری ختم ہونے کے بعد یہ معمول کے ہائبرڈ کی طرح کام کرتی ہیں۔
کمپنی نے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ TANK-500 اور CANNON کے نئے PHEV ماڈلز 31 مارچ 2026 تک متعارف کرائے جائیں گے، تاکہ نیو انرجی وہیکل (NEV) سیکٹر میں اپنی موجودگی مضبوط کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: جیکو نے پاکستان میں سستی ترین ہائبرڈ گاڑی متعارف کروا دی
سازگار نے کہا ہے کہ آٹو سیکٹر میں بہتری کے آثار ہیں اور اس کے مطابق کمپنی جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیو انرجی گاڑیاں متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔













