وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔
Arrived in Davos, Switzerland, to advance Pakistan’s engagement at the World Economic Forum with global trade and investment partners.
Pakistan’s ongoing economic reform journey is unlocking profound opportunities, driven by a resilient and entrepreneurial workforce and… pic.twitter.com/Zgga7nQ59F
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 20, 2026
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ توانائی، زراعت، معدنیات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع امکانات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں مواقع کو باہمی اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری میں ڈھالنے کے لیے پرعزم ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچے، جہاں زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے
ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔













