پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ’پیزا ہٹ‘ آؤٹ لیٹ کا افتتاح کیا لیکن چند ہی گھنٹوں بعد ’پیزا ہٹ پاکستان‘ نے اس آؤٹ لیٹ سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے افتتاح کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا مذاق اڑایا۔ خرم اقبال نے لکھا کہ دھوکا دہی پر جعلی پیزا ہٹ والوں کےخلاف کارروائی تو ہونی چاہئے، ملک کے وزیر دفاع کو ہی چونا لگا دیا۔
دھوکہ دہی پر جعلی پیزا ہٹ والوں کےخلاف کارروائی تو ہونی چاہئے، مُلک کے وزیر دفاع کو ہی چونا لگا دیا۔۔!! pic.twitter.com/XyADd0PipK
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 21, 2026
عادل نظامی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف بھی معصوم ہی ہیں، جعلی پیزا ہٹ کے افتتاح سے پہلے چھان بین تو کرنی چاہئے تھی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف بھی معصوم ہی ہیں، جعلی پیزا ہٹ کے افتتاح سے پہلے چھان بین تو کرنی چاہئے تھی۔ pic.twitter.com/c1QCYX291k
— Adil Nizami (@AdilNizami10) January 21, 2026
پیزا ہٹ پاکستان نے اپنے باضابطہ بیان میں واضح کیا کہ سیالکوٹ برانچ غیر مجاز ہے اور اس نے غلط طور پر ’پیزا ہٹ‘ کا نام اور برانڈنگ استعمال کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ آؤٹ لیٹ نہ تو ’پیزا ہٹ پاکستان‘ اور نہ ہی ’یم برانڈز‘ سے وابستہ ہے اور نہ ہی بین الاقوامی معیار، ترکیبوں، فوڈ سیفٹی اور آپریشنل اصولوں پر عمل کرتا ہے۔
View this post on Instagram
پیزا ہٹ پاکستان نے مزید بتایا کہ انہوں نے فوری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ طور پر اطلاع دی ہے تاکہ ٹریڈ مارک کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔













