گوگل جیمنی میں ’پرسنل انٹیلیجنس‘ فیچر متعارف، ایپل کے لیے نیا چیلنج

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طویل عرصے سے ڈیجیٹل منصوبہ بندی صارفین کے لیے ایک مشکل کام بنا ہوا تھا کیونکہ مختلف کام انجام دینے کے لیے انہیں بار بار الگ الگ ایپس استعمال کرنی پڑتی تھیں۔ تاہم اب گوگل نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک نیا اپڈیٹ متعارف کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش: اے آئی نے ہفتوں کا کام گھنٹوں میں کردکھایا، جانیں بھی بچ پائیں گی

الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل نے حال ہی میں اپنے جیمنی پلیٹ فارم میں ’پرسنل انٹیلیجنس‘ فیچر لانچ کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو روزمرہ کے کام منظم کرنے اور مختلف گوگل ایپس سے معلومات اکٹھی کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

دیگر مصنوعی ذہانت یا اے آئی ٹولز کے برعکس جو صرف انٹرنیٹ ڈیٹا تک محدود ہوتے ہیں پرسنل انٹیلیجنس صارف کی ذاتی دنیا کو بہتر انداز میں سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ فیچر جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب جیسی ان ایپس کا تجزیہ کرتا ہے جنہیں صارف سب سے زیادہ استعمال کرتا ہے، تاکہ ایک ذاتی نوعیت کا معاون (پرسنل اسسٹنٹ) بن سکے۔

گوگل لیبز اور جیمنی ایپ کے نائب صدر جوش وڈورڈ کے مطابق چاہے وہ آپ کی ای میلز کے کسی تھریڈ کو دیکھی گئی ویڈیو سے جوڑنا ہو یا فوٹو لائبریری میں موجود باریکیوں کو سمجھنا اب جیمنی بغیر یہ بتائے کہ کہاں دیکھنا ہے خود سیاق و سباق کو سمجھ لیتا ہے۔

مزید پڑھیے: ان باکس ذاتی اسسٹنٹ میں بدلنے کے لیے جی میل نے نیا اے آئی فیچر متعارف کروا دیا

یہ فیچر صارفین کے لیے کئی کام آسان بنا دے گا۔ مثال کے طور پر اب انہیں فلائٹ کی تفصیلات کے لیے درجنوں ای میلز کھنگالنے یا کسی خاص یاد کی تصویر تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ جیمنی کی پرسنل انٹیلیجنس یہ تمام کام خود انجام دے گی اور صارف کی پسند اور شیڈول کے مطابق ایک ذاتی منصوبہ تیار کرے گی۔

گوگل کے مطابق پرسنل انٹیلیجنس کو پرائیویسی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فیچر مکمل طور پر اختیاری ہے اور صارفین کو اس پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگا۔ وہ اپنی مرضی سے ایپس کو لنک کر سکتے ہیں اور کسی بھی وقت چیٹ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا اے آئی سیکھنے کی صلاحیت متاثر کر رہی ہے؟ نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

واضح رہے کہ یہ فیچر اس وقت بیٹا مرحلے میں ہے اور صرف امریکا میں گوگل اے آئی پرو الٹرا صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن گوگل مستقبل میں اسے دیگر صارفین اور مختلف زبانوں میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں