18ویں ترمیم کے وقت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، خواجہ آصف

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے وقت سب سے نمایاں بات اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا وعدہ تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ اختیارات عملی طور پر کہاں منتقل ہوئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ آخر کن شعبوں یا اداروں میں اختیارات کی حقیقی منتقلی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 18ویں ترمیم کے خلاف خواجہ آصف کا بیان، پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے احتجاج، وضاحت مانگ لی

قبل ازیں قومی اسمبلی میں 18ویں آئینی ترمیم سے متعلق خواجہ آصف کی گفتگو پر پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت مانگ لی تھی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر بات کرتے ہوئے اچانک 18ویں ترمیم کو موضوع بنا دیا، اور چونکہ وہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں، اس لیے ان کے بیان کو حکومتی مؤقف تصور کیا جائے گا۔

نوید قمر نے مزید کہاکہ ماضی میں ملک پر متعدد تجربات آزمائے گئے جن کے نتائج ہمیشہ نقصان دہ نکلے، یہاں تک کہ ہر تجربے کے بعد ملک مزید کمزور ہوا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ اب مزید تجربات سے گریز کیا جائے۔

نوید قمر نے کہاکہ خواجہ آصف کے بیان کو حکومتی پالیسی سمجھا جائے گا۔ آگ سے کھیلنا بند کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیاکہ آپ کو فیڈرلزم کا صحیح مفہوم معلوم نہیں ہے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ بلوچستان کو اس انداز میں نہیں چلایا جا سکتا جیسے چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، تاریخ سے نظریں نہ چرائی جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ذاتی رائے قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: 28ویں ترمیم میں لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانے کی تجویز تھی، مگر اتفاق ہونے کے باوجود اس سے پیچھے ہٹنا پڑا، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ ہر فرد کی اپنی سوچ اور رائے ہوتی ہے، تاہم حکومتی فیصلے ہمیشہ پارلیمنٹ کی مشاورت اور منظوری سے ہی کیے جاتے ہیں۔

18ویں ترمیم سے متعلق یہ بحث اس وقت ہوئی جب کراچی کے گل پلازہ میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے، تاہم انہیں بچانے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے