قبلہ رخ معلوم کرنے کا دن، سورج آج کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی سرکاری ایجنسی نے کہا ہے کہ آج اتوار کو اس سال پہلی بارسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔ اس سے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

آج کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھرمیں ہر شے کے سائے  کا رخ کعبہ شریف کی طرف ہو جائے گا۔ اس کے بعد دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اور اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرہ نے بتایا ہے کہ اس وقت سورج اپنی زیادہ سے زیادہ بلندی پر تقریباً 90 ڈگری پرعین کعبتہ اللہ کے اوپر ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کعبہ کے اوپرعمودی سیدھ میں ہو جائے گا، جس سے کعبہ کا سایہ اس کے چاروں اطراف سے بالکل غائب ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا  کہ سورج کے خانہ کعبہ پر سے گزرنے کا عمل سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے ۔ سورج کے خانہ کعبہ پر عمودی  ہونے کا واقعہ خط استوا اور ٹراپک آف سیارہ کینسر کے درمیان کعبہ کے مقام کے آنے کے نتیجے میں ہوتا ہے اور اس طرح کی صورت حال  اس سال جولائی میں دوبارہ ہو گی جب خانہ کعبہ سورج اور سیارہ سرطان کے درمیان آ جائے گا۔

کعبہ کے اوپر سورج کے کھڑے ہونے کو جغرافیائی طور پر مکہ مکرمہ سے دور علاقوں میں قبلہ کی سمت کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ زمین پر لکڑی یا پلاسٹک کا ایک ٹکڑا عمودی طور پر لگایا جائے اور سایہ کی نگرانی کی جائے اور قبلہ کی سمت معلوم کی جائے سایہ جس سمت ہو گا کعبہ بھی اسی سمت ہوگا۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرہ نے اس کے وقت کا تعین سعودی وقت کے مطابق 9 بج کر 18 منٹ بتایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘