بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی زندگی کے نئے مرحلے کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ طویل تعلقات کے بعد عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اب ایک ساتھ رہنے جا رہے ہیں، اور اس فیصلے کے ساتھ ہی اداکار نے شادی کے حوالے سے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا۔
View this post on Instagram
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ یہ سب کچھ میری پروڈکشن ’ہیپی پٹیل‘ کے ریلیز کے دوران ہو رہا ہے تو یہ واقعی ایک مصروف وقت ہے۔ اداکار نے اپنے رشتے کی شدت اور کمیٹمنٹ کے بارے میں بھی کہا، ’گوری اور میں ایک دوسرے کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور ہم ایک پرعزم مرحلے میں ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں۔ دل میں، میں پہلے ہی ان کے ساتھ شادی شدہ ہوں، چاہے ہم رسمی طور پر شادی کریں یا نہ کریں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60ویں سالگرہ پر میڈیا کے سامنے گوری اسپراٹ کا تعارف کروایا تھا اور دونوں دو سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ ہیں۔














