درگاہ کی طرف اشتعال انگیز اشارہ، ہندو رہنما سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلگاوی کے نواحی علاقے ماچھے گاؤں میں منعقدہ اکھنڈا ہندو سمّیلن کے دوران مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ہندو رہنما ہرشیت ٹھاکر سمیت 7 افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس میں درج شکایت کے مطابق ہرشیت ٹھاکر اتوار کے روز اکھنڈ ہندو سمّیلن سے قبل نکالے گئے جلوس میں کھلی گاڑی میں سوار تھیں۔ جب جلوس پیراناواڈی کے قریب واقع انصاری درگاہ کے پاس سے گزرا تو انہوں نے مبینہ طور پر تیر چلانے کے انداز کا ہاتھ کا اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے مسلمانوں کے بعد عیسائیوں کے لیے بھی بھارت میں جگہ تنگ، وال اسٹریٹ جرنل نے مودی کے بھارت کا بدنما چہرہ عیاں کردیا

شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ اشارہ ’جئے شری رام‘ کے نعروں کے ساتھ کیا گیا، جس سے دوسری مذہبی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوا۔

یہ مقدمہ عبدالقادر مجاور نامی شہری کی شکایت پر بیلگاوی رورل پولیس نے درج کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے، مختلف طبقات کے درمیان نفرت پھیلانے سے متعلق دفعات کے تحت کارروائی کی ہے۔

ہرشیت ٹھاکر کے علاوہ اکھنڈا ہندو سمّیلن کے منتظمین سپریت سمپی، شری کانت کامبلے، بیٹاپا تاریہل، شیواجی شاہاپورکر، گنگارام تاریہل اور کلاپا کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسی تقاریر کیں جو فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکا سکتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے ’بھارت سے وابستگی کا احساس نہیں ہوتا‘، بھارتی مسلمان طالبہ پھٹ پڑیں

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں