ورلڈ کرکٹ فیسٹیول: پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، مصافحہ کی بحالی

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کرکٹ فیسٹیول میں جاری ایف 2 ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

میچ کے نتیجے سے بڑھ کر خوش آئند پہلو کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول اور باہمی احترام کا اظہار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل

اس میچ کی خاص بات بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان مصافحے کے مناظر بھی تھے، جس سے معمول کی فضا بحال ہوتی دکھائی دی۔

جدہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنائے۔

شعیب ملک نے جارحانہ انداز میں 34 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عمران نذیر نے 16 رنز کا اضافہ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز ہی بنا سکی اور ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا نے وسیم اکرم کو جاسوس بنا دیا، سابق پاکستانی کرکٹر برہم

یہ کامیابی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کو بھی شکست دی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز اسکور کیے، جہاں شعیب ملک اور عمران نذیر کی جارحانہ بیٹنگ نمایاں رہی، جبکہ حریف ٹیم اپنی تمام 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاک بھارت کپتانوں میں روایتی مصافحہ نہ ہوا

سری لنکا کے خلاف مقابلے میں لنکن لائنز نے 4 اوورز میں 75 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر بنائے، تاہم پاکستان نے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کرتے ہوئے 99 رنز بنائے۔ اس میچ میں شعیب ملک نے شاندار 56 رنز جبکہ عمران نذیر نے 30 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

ورلڈ کرکٹ فیسٹیول کا مرکز ایف 2 ڈبل وکٹ ورلڈ کپ ہے، جو کرکٹ کا ایک جدید، تیز رفتار اور سنسنی خیز فارمیٹ ہے۔

ٹورنامنٹ میں 10 بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 4 دنوں میں مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ ٹوٹ گیا، روہت شرما کے چھکے شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے

اس ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جن میں شعیب ملک، عمران طاہر، آصف علی، ہارڈس ولجوئن، اسورو اڈانا، جیون مینڈس، خالد شاہ، جوزف برنز، سمت پٹیل، فرہاد رضا، اویس شاہ، اسٹیورٹ بنی، بین کٹنگ، عرفان پٹھان، ننگیالیہ خروتی، شکیب الحسن اور معروف مرچنٹ شامل ہیں۔

یہ کھلاڑی ابھرتے اور تجربہ کار سعودی قومی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، جو عالمی کرکٹ میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان