پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں آپس میں الجھ پڑے، بیرسٹر گوہر کو بھی نہ بخشا

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی، اقبال افریدی اور خرم شہزاد کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ یہ واقعہ جمعے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش آیا جب دونوں اراکین ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے رہے اور معاملہ ہاتھا پائی کی نوبت تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، شہریار آفریدی کو جلسے میں تقریر نہ کرنے دی گئی

اقبال آفریدی اور خرم شہزاد کے درمیان تلخ کلامی پارلیمنٹ کی لابی میں شروع ہوئی جہاں دونوں اراکین پارٹی کے اندرونی معاملات پر بحث کر رہے تھے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقبال افریدی اور خرم شہزاد ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا کر بات کر رہے ہیں اور پارٹی کی قیادت پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

ایک موقع پر ایک رکن کہتے سنے گئے کہ ’تم لوگ پارٹی نہیں چلا رہے، قواعد کے مطابق بات کرنے دی جائے۔‘ جبکہ دوسرا کہہ رہا ہے کہ اندر چل کر بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی، لیکن انہیں بھی اراکین کی جانب سے سخت الفاظ سننے پڑے۔

بیرسٹر گوہر نے دونوں کو الگ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ’یہ طریقہ درست نہیں ہے۔‘ مگر جھگڑا جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

 ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آس پاس موجود دیگر اراکین اور صحافی بھی یہ منظر دیکھ رہے ہیں اور کئی لوگوں نے موبائل فونز سے ریکارڈنگ کی۔ی ہ واقعہ پی ٹی آئی کے اندرونی تنازعات کی عکاسی کرتا ہے، جو حالیہ دنوں میں پارٹی کی قیادت اور اراکین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں

یہ جھگڑا پی ٹی آئی کے اندرونی اجلاس کے بعد پیش آیا، جہاں اراکین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کی قیادت نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا