محفوظ بسنت کا عزم: مریم نواز کا موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی راڈز مفت فراہم کرنے کا اعلان

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹرسائیکل سواروں کو سیفٹی راڈز مفت فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت پر پارکوں میں پتنگ بازی پر پابندی، لاہور میں ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ

بسنت فیسٹیول پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی راڈ مفت فراہم کرے گی تاکہ وہ تہوار کے دوران پتنگوں کی ڈور سے کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بسنت 500 سال پرانا تہوار اور پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے تاہم اس کے لیے مانیٹرنگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بسنت 6 تا 8 فروری منائی جائے گی جس کے دوران پنجاب کی ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیفٹی پلان کے لیے لاہور کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: لاہور میں بسنت کی تیاریاں شروع، پتنگوں اور ڈوروں کی قواعد و ضوابط کے تحت تیاری

وزیراعلیٰ پنجاب نے خبردار کیا کہ ڈور اور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی پر سخت سزا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کو تفریح سے محروم کیا گیا تھا لیکن اب ہم ایک محفوظ تہوار مناکر عوام کو تفریح کا موقع فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: بسنت 2026 کے لیے لاہور میں سخت سیکیورٹی انتظامات، پولیس نے تفصیلی پلان عدالت میں پیش کر دیا

مریم نواز نے بتایا کہ بسنت کے لیے ٹرانسپورٹ کا ایک شاندار پلان مرتب کیا گیا ہے اور لاہور کے شہریوں کو اس دوران مفت سواری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟