آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی گاؤں نیلہ بٹ میں مارکی کی عمارت گر گئی جبکہ چمیاٹی میں 2 گھروں کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے پیش نظر انتباہ جاری کردیا
دھیرکوٹ اور اس کے مضافات میں 2 سے 3 فٹ تک برف جم چکی ہے اور اس وقت بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بار آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آزاد کشمیر میں برف باری کے گزشتہ کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی گائوں نیلہ بٹ میں مارکی گر گئی جبکہ چمیاٹی میں 2 گھروں کو نقصان پہنچا۔@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/5jlNRVIL9A— Media Talk (@mediatalk922) January 23, 2026
برفباری کے باعث مظفرآباد، نیلم، راولاکوٹ، باغ اور گردونواح میں شدید سردی کا راج ہے، جبکہ سڑکوں اور مقامی رابطہ شاہراہوں پر پھسلن کا خطرہ بھی موجود ہے۔














