این ڈی ایم اے نے پہاڑی و بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی تودوں کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این او ای سی) کے مطابق 23 تا 29 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ برفباری اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر لازمی ہو تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ریسپانس ٹیمیں اور برف ہٹانے والی مشینری الرٹ رہیں گی جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ہنگامی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: بالائی علاقوں میں شدید برفباری، قومی شاہراہیں کھلی رکھنے کے احکامات جاری

مزید برف باری اور شدید سردی کے باعث پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ این او ای سی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسمی صورتحال، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے