لاہور، اغوا کاروں نے نجی کالج کے سی ای او کو رہا کردیا، اغوا کار کس سے خوفزدہ ہوئے؟

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اغوا کاروں نے لاہور کے نجی کالج کے سی ای او کو رہا کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرلیا تھا، اغوا کاروں نے رہائی کے لیے 16 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے KIPS کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا

اغوا کاروں نے عابد وزیر کو رہا کردیا ہے، مغوی کے مطابق ملزمان نے اسے اس شرط پر رہا کیا کہ وہ سی سی ڈی کو کچھ بھی نہ بتائے، اغوا کاروں نے کہا کہ تاوان نہ دیں بلکہ ہم سے بھی پیسے لے جائیں، اور انہیں بس پر بٹھا کر کرایہ بھی خود ادا کیا۔

عابد وزیر کے مطابق ملزمان نے یہ بھی کہا کہ سی سی ڈی کو صرف یہ بتایا جائے کہ کسی نے انہیں اغوا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: اسکول کے باہر سے طالب علم اغوا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ادھر سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی کارروائیوں کی بدولت صوبے میں سنگین جرائم 65 فیصد کم ہوگئے ہیں، ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور