فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کے لیے بھی باعث فخر ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی رہتے ہیں، ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ وہ وطن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں افراتفری کے پیچھے بھارتی ہاتھ کے ثبوت موجود ہیں، پرویز لوسر

چوہدری پرویز اقبال نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی آج پہلے سے زیادہ متحد، باخبر اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، 10 مئی کے بعد ان کے حوصلے اور اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کو جو سبق سکھایا، اس کا کریڈٹ مکمل طور پر افواجِ پاکستان کو جاتا ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

انہوں نے یورپ میں ہونے والی ریلیوں اور تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی، بالخصوص مسلمان کمیونٹیز بھی کھل کر پاک فوج اور پاکستان کے حق میں آواز بلند کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین پاک فرینڈ شپ فیڈریشن گزشتہ 18 برس سے یورپی قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہے اور 17 سے زیادہ یورپی ممالک میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

’فیڈریشن کا بنیادی مقصد یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرنا، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا، یورپی پارلیمان اور مختلف قومی پارلیمانوں میں فرینڈ آف پاکستان اور فرینڈ آف کشمیر گروپس کا قیام اور بھارت کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا حقائق اور شواہد کے ساتھ جواب دینا ہے۔‘

’بھارت اور مودی حکومت کے خلاف کھل کر مؤقف کا اظہار کرتے ہیں‘

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ بھارت اور مودی حکومت کے خلاف وہ یورپ میں کھل کر مؤقف اختیار کرتے ہیں، جس کے باعث انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں اور ان کے خلاف مہمات بھی چلائی گئیں، تاہم وہ اس دباؤ سے مرعوب نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اب بھارتی نمائندے بھی پاکستان کی عسکری طاقت اور اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے ان سیاسی عناصر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے کی ترغیب دیتے رہے، اور کہا کہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ ترسیلات زر میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانی کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن نے فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کو پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت پیکا ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائے، کیونکہ یورپ میں آزادیِ اظہار کے نام پر ریاست، اداروں اور فوج کے خلاف جھوٹ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

چوہدری پرویز اقبال کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا جائے، نادرا اور دیگر سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سرمایہ کاری کے خواہشمند اوورسیز پاکستانیوں کو ٹیکس مراعات اور سہولتیں دی جائیں تاکہ وہ پاکستان کی معیشت میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی آخرکار پاکستان ہی کو اپنا مستقل گھر سمجھتے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ انہیں اعتماد دے، سہولت فراہم کرے اور قومی ترقی کے عمل میں شامل کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد‘ ہی ان کا واحد پیغام اور نعرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟