شوبز کے معروف جوڑے اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی آمد

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز کے معروف جوڑے اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر خوشی کے اس لمحے کو اپنے مداحوں اور شوبز حلقوں کے ساتھ شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: ’ہم جلد 4 ہونے والے ہیں‘، اقرا عزیز نے خوشخبری سنادی

دل کو چھو لینے والی پوسٹ میں یاسر حسین نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا، اسپتال کے شناختی بینڈ کی تصویر شیئر کی اور ان قیمتی لمحات پر اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تاحال جوڑے نے نومولود بچی کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین پہلے ہی ایک بیٹے کے والدین ہیں۔ انہوں نے نومبر 2025 میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوسری حمل کی خوشخبری دی تھی، جس میں بیبی بمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔

اس موقع پر اقرا عزیز نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا: ’خوشی اور تھوڑے سے ہنگامے کے ساتھ، ہم چار ہونے جا رہے ہیں۔‘

ایک پرانے انٹرویو میں یاسر حسین نے اپنے پہلے بیٹے کبیر حسین کے ساتھ ہونے والی ایک جذباتی گفتگو کا ذکر کیا تھا، جس میں انہوں نے باپ بننے کی خوشیوں اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

یاسر حسین نے مزید کہا تھا کہ اگرچہ مالی طور پر مستحکم جوڑے بڑے خاندان کا انتخاب کر سکتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ہمیشہ خواتین کا ہونا چاہیے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے 2019 میں شادی کی تھی، جبکہ جولائی 2021 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے