معروف صحافی اور ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ اقرار کا حال ہی میں پیسے کا دکھاوا کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ دنوں عروسہ خان کو لاہور میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ایک ڈیجیٹل کریئیٹر نے ان سے لباس اور زیورات کی قیمتوں کے بارے میں سوال کیا۔ عروسہ خان نےان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں اس وقت اس لیے بہت خوشحال ہوں کیونکہ میرے پاس اقرار الحسن کے کارڈز ہیں۔ میرا لاکٹ 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہے جو اقرار کی طرف سے تحفے میں دیا گیا اور اس پر دونوں کے نام لکھے ہیں‘۔
View this post on Instagram
عروسہ نے بتایا کہ میرا کوٹ احسن طارق کا 85 ہزار روپے کا ہے، میکسی 30 ہزار کی ہے ، جوتے 22 ہزار کے اور گھڑی ایک لاکھ 70 ہزار کی ہے جو کہ ڈسکاؤنٹ پر خریدی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میری انگوٹھی 49 ہزار روپے کی ہے جو پراگ سے خریدی گئی ہے جبکہ بالیاں 11,500 کی ہیں جو میں نے حال ہی میں برطانیہ سے لی ہیں اس کے علاوہ میرے پاس آئی فون 17 پرو بھی ہے جو میں نے ابھی خریدا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے عروسہ خان کے اس رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’اگر یہ نہ بتایا جاتا تو شاید کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ہوتی‘ ایک اور نے لکھا ’یہ غیر سیاسی ایلیٹس کا معیار ہے، تصور کریں دیگر افراد کی زندگی کیسی ہوگی‘۔ ایک اور صارف نے کہا ’ہم اپنی سادہ زندگی اور مقامی مارکیٹ سے شاپنگ میں خوش ہیں‘۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا ’اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد، کوئی دس بیویاں بھی رکھ سکتا ہے‘۔














