سر ڈان بریڈمین کی تاریخی بیگی گرین کیپ ریکارڈ قیمت میں نیلام

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز سر ڈان بریڈمین کی تاریخی بیگی گرین کیپ نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈان بریڈمین کی 47-1946 ایشز کی ’بیگی گرین‘ ٹوپی کتنے کروڑ میں فروخت ہوئی؟

یہ کیپ سنہ 1947-48 میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے دوران استعمال کی گئی تھی۔

کرکٹ کی تاریخ کی اس نایاب یادگار کو پیر 26 جنوری کو نیلامی میں 4 لاکھ 60 ہزار آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 32 ہزار پاؤنڈ) میں ایک نامعلوم خریدار نے خریدا۔ اس نیلامی کا انعقاد لائیڈز آکشنرز اینڈ ویلیوئرز نے کیا۔

ڈان بریڈمین نے یہ کیپ بھارتی کرکٹر سری رنگا واسودیو سوہونی کو تحفے میں دی تھی جن کا انتقال سنہ 1993 میں 75 برس کی عمر میں ہوا۔ اس کے بعد سوہنی کے خاندان نے اس تاریخی کیپ کو تقریباً 75 برس تک محفوظ رکھا۔  وہ کیپ سر ڈان بریڈمین نے سنہ 1947–48 کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران احترام اور کھیل کی روایتی دوستی کے جذبے کے تحت سوہونی کو تحفے میں دی تھی۔

بیگی گرین کیپ پر آسٹریلوی کرکٹ کا قومی نشان بنا ہوا ہے جس کے نیچے ’1947-48‘ کڑھا ہوا ہے جبکہ کیپ کے اندر ’ڈی جی بریڈمین‘ اور ’ایس ڈبلیو سوہونی‘ کے نام درج ہیں۔ بیگی گرین آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹرز کی روایتی ٹوپی سمجھی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: بابر اعظم کا بڑا اعزاز، سابق کپتان کا بیٹ میلبرن اسٹیڈیم کی زینت کیوں بن گیا؟

نیلامی کے منتظم لی ہیمز کے مطابق، یہ کیپ 3 نسلوں تک نہایت حفاظت سے رکھی گئی تھی اور خاندان کے افراد کو بھی 16 سال کی عمر کے بعد صرف چند منٹ کے لیے دیکھنے کی اجازت ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ڈان بریڈمین کی متعدد کیپس نیلامی میں فروخت ہو چکی ہیں جن کی قیمتیں 4 لاکھ ڈالر سے لے کر تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں