امریکی جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا، ایران کا واشنگٹن کو انتباہ

پیر 26 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن ائیر کرافٹ کیریئر سمیت متعدد جنگی جہازوں پر مشتمل امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ میں پہنچ چکا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق اس تعیناتی سے خطے میں امریکی عسکری موجودگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مظاہروں کے دوران امریکا ایران کیخلاف فوجی اقدامات پر غور کررہا ہے، سی این این کا دعویٰ

امریکی بحری بیڑے کی یہ تعیناتی ایسے وقت ہوئی ہے جب ایران میں بڑے احتجاجی مظاہروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد امریکا اور ایران کے تعلقات کشیدگی کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

اگرچہ بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ تمام آپشنز اب بھی کھلے ہیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہاکہ یہ بحری بیڑا علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں موجود ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کسی بھی بیرونی مداخلت کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ رکھتا ہے۔

انہوں نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس قسم کے جنگی جہاز کی موجودگی ایران کے عزم یا عوام کے دفاع کے عزم کو متاثر نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے میں ناکام رہا، مہینوں میں دوبارہ سرگرمی شروع ہوسکتی ہے، سربراہ آئی اے ای اے

ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس ایران میں بمباری کرنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ تہران کی ایٹمی صلاحیت ختم کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی امیگریشن ، بھارتی شہری عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟