بھارت میں نیپا وائرس کے محدود کیسز سامنے آنے کے بعد کئی ایشیائی ممالک نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہوائی اڈوں پر کورونا طرز کی ہیلتھ اسکریننگ دوبارہ متعارف کرا دی ہے۔
تھائی لینڈ، نیپال اور تائیوان نے مسافروں کی نگرانی سخت کرتے ہوئے اسکریننگ اور سرویلنس کے اقدامات بڑھا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مہلک وائرس پھیل گیا، ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 شدید خطرات سے دوچار
نیپا ایک خطرناک زونوٹک وائرس ہے جو جانوروں، خصوصاً چمگادڑوں اور خنزیروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، جبکہ قریبی انسانی رابطے کے ذریعے بھی اس کے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔
Airports across Asia are now taking measures to screen for #NipahVirus These measures follow a worrying outbreak in West Bengal, India.
To know more about screening protocols for Nipah Virus, click here: https://t.co/jSIt5LKgzB#Nipah #HealthAlert pic.twitter.com/RCgKBWE8af
— DoctorNDTV (@ndtv_doctor) January 27, 2026
اس وائرس کی علامات میں بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، قے اور گلے کی خراش شامل ہیں، تاہم شدید صورتوں میں سانس کی شدید تکلیف یا جان لیوا دماغی سوزش بھی ہو سکتی ہے۔
بھارت میں صورتحال زیرِ کنٹرول، مگر الرٹ برقرار
بھارتی حکام کے مطابق نیپا وائرس کی موجودہ صورتحال قابو میں ہے اور کیسز کی تعداد محدود ہے، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) بلاسپور کے صدر ڈاکٹر نریندر کمار اروڑا کا کہنا ہے کہ کیرالا اور مغربی بنگال نیپا وائرس کے مقامی علاقے ہیں۔
ان کے مطابق اس وائرس کی اموات کی شرح 40 سے 75 فیصد تک ہو سکتی ہے اور تاحال اس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں۔ علاج کے لیے مونوکلونل اینٹی باڈیز حاصل کی جا رہی ہیں، تاہم عالمی سطح پر ان کی فراہمی محدود ہے۔

مغربی بنگال میں نیپا وائرس کی حالیہ وبا کا آغاز 5 ہیلتھ ورکرز میں وائرس کی تشخیص سے ہوا، جبکہ 100 سے 200 ممکنہ متاثرہ افراد کی ٹریسنگ جاری ہے۔
سابق مشیر صحت مغربی بنگال ڈاکٹر سیان چکرورتی کے مطابق کولکتہ کے قریب باراسات میں صرف 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: رائل کروز شپ پر نورو وائرس کا پھیلاؤ، متعدد افراد متاثر، یہ عارضہ کیا ہے؟
نیپا وائرس کے لیے قرنطینہ کی مدت 21 دن رکھی گئی ہے، جو عموماً قریبی رابطے میں آنے والے افراد، جیسے اہل خانہ یا اسپتال کا عملہ، پر لاگو ہوتی ہے۔
بین الاقوامی سفر پر احتیاطی اقدامات
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ، نیپال، تائیوان سمیت ایشیا کے مختلف ممالک نے وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، تائیوانی حکام نے نیپا وائرس کو کیٹیگری 5 قابلِ اطلاع بیماری قرار دینے پر غور کررہے ہیں، جو ابھرتی ہوئی وباؤں کے لیے بلند ترین درجہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاستکیرالہ کے لیے لیول 2 ’ییلو‘ ٹریول الرٹ بدستور نافذ ہے۔
عالمی ادارۂ صحت نے نیپا وائرس کو وبائی صلاحیت اور بلند اموات کی شرح کے باعث ترجیحی پیتھوجن قرار دیا ہے، ماہرین کے مطابق اگرچہ عام مسافروں کے لیے مجموعی خطرہ کم ہے، تاہم بروقت تشخیص، رابطہ ٹریسنگ اور معاون علاج نہایت اہم ہیں۔
مزید پڑھیں: انٹارکٹکا میں پرندوں سے ملنے والے برڈ فلو وائرس کا جینیاتی کوڈ تیار
متحدہ عرب امارات سے بھارت سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صحت سے متعلق تمام پروٹوکولز پر عمل کریں۔
کیرالا اور مغربی بنگال میں محدود کیسز کی نگرانی جاری ہے، جس کے باعث ہوائی اڈوں پر درجہ حرارت چیک کرنے سمیت دیگر اسکریننگ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔














