رائل کروز شپ پر نورو وائرس کا پھیلاؤ، متعدد افراد متاثر، یہ عارضہ کیا ہے؟

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائل کیریبین کی کروز شپ پر نورو وائرس کے پھیلاؤ سے 90 سے زائد مسافر اور عملے کے ارکان بیمار ہو گئے جنہیں اس متعدی بیماری کی علامات جیسے اسہال، بخار اور قے کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی میں اہم پیشرفت، پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا معاہدہ

امریکی ادارہ برائے امراض کی روک تھام و بچاؤ نے اس بیماری کی تصدیق کی ہے جو اس کروز شپ پر پھیلی۔ یہ کروزشپ 19 ستمبر 2025 کو سان ڈیاگو سے روانہ ہوا تھا اور 2 اکتوبر کو میامی پہنچنے والا ہے۔

کروز شپ پر 1،874 مسافر اور 883 عملے کے ارکان سوار ہیں جن میں سے صرف 4 فیصد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔ تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر کشتی پر مکمل صفائی اور جراثیم کش اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ

رائل کیریبین گروپ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ مہمانوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور کمپنی نے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت صفائی کا عمل اپنایا ہے۔

نورو وائرس ایک انتہائی متعدی مرض ہے جسے عام طور پر اسٹمک بگ بھی کہا جاتا ہے اور اس کی علامات ایک سے 3 دن تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر یہ ہے کہ اس سال کروز شپس پر یہ گیسٹرونٹرائٹس (نظامِ ہضم کے انفیکشن) کی وبا 19ویں مرتبہ رپورٹ ہوئی ہے۔

رائل کروزشپ کیا ہے؟

رائل کیریبین انٹرنیشنل دنیا کی معروف اور بڑی کروز لائن کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے جو دنیا بھر میں سمندری سیاحت کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے پر پیشرفت

یہ کمپنی اپنے جدید، پرآسائش اور سہولیات سے بھرپور کروز جہازوں کے لیے مشہور ہے جنہیں اکثر سمندر پر تیرتے ہوئے شہروں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

ہر جہاز پر سینکڑوں سے لے کر ہزاروں تک مسافروں کے لیے رہائش، متنوع ریستوران، سوئمنگ پول، تھیٹر، جم، بچوں کے کھیلنے کی جگہیں، خریداری مراکز اور دیگر تفریحی سرگرمیاں موجود ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: میانوالی میں فیری سروس، سیاح کھنچے چلے آنے لگے

رائل کیریبین کے کروز شپس دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں 240 سے زیادہ مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ یہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی، صارف دوست ماحول اور محفوظ سمندری سفر کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘