مثبت آغاز کے بعد اسٹاک ایکسچینج مندی سے دوچار، انڈیکس 600 پوائنٹس گرگیا

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مثبت آغاز کے بعد منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں تقریباً 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوپہر 12 بجے کے وقت بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 188,001.04 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 586.62 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں مضبوطی، پاکستانی معیشت کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان غالب رہا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔

وافی، اٹک ریفائنری، حبکو، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماری انرجیز اور پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت انڈیکس پر بھاری وزن رکھنے والے شیئرز ریڈ زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز، مارکیٹ توقعات کے برعکس، 2026 کی پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پیر کے روز اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک انڈیکس ریکارڈ سطحوں سے واپس آیا۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس سے قبل بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹنے کو ترجیح دی۔

مزید پڑھیں: یو بی ایل سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن گئی، اسٹاک ایکسچینج 186000 پوائنٹس کی نئی بلندی پر

کے ایس ای 100 انڈیکس 579.17 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 188,587.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر منگل کے روز ایشیائی حصص میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کو امریکی میگا کیپ کمپنیوں کی آمدنی رپورٹس سے امیدیں وابستہ تھیں۔

تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا پر حالیہ ٹیرف اقدامات نے غیر یقینی صورتحال پیدا کی، جس کے باعث مجموعی منافع محدود رہا، جبکہ سونا اور چاندی مضبوط ہو گئے۔

مارکیٹ نے اس خبر کو نسبتاً سکون سے لیا، اور نیسڈیک فیوچرز میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ سرمایہ کار بدھ سے مائیکروسافٹ، ایپل اور ٹیسلا سمیت نام نہاد ’میگنیفیسنٹ 7‘ کمپنیوں کی آمدنی کی رپورٹس کے منتظر ہیں۔

جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس ابتدائی نقصانات سے سنبھلتے ہوئے آخرکار 0.8 فیصد اضافے پر آ گیا۔

محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے سونے کی قیمت میں 1 فیصد اضافہ ہو کر 5,066 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو اپنی تاریخی بلند ترین سطح 5,110 ڈالر سے کچھ ہی کم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ

دوسری جانب چاندی 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 110.60 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی، جو پیر کے روز قائم ہونے والے 117.70 ڈالر کے ریکارڈ کے قریب ہے۔

ایشیا میں، جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک شیئرز پر مشتمل ایم ایس سی آئی کا وسیع انڈیکس 0.4 فیصد بڑھا۔

جاپان کا نکی انڈیکس 0.1 فیصد کم رہا، جس کی وجہ ین کی حالیہ تیز مضبوطی ہے، جس نے جاپان کے بڑے برآمدی شعبے کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی