آفس میں محبت کا خوفناک انجام، ساتھی نے ایچ آر مینیجر کا سر قلم کردیا

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک دفتر میں ساتھیوں کے درمیان تعلقات اچانک خوفناک المناک واقعے میں بدل گئے جب 32 سالہ ایچ آر مینیجر کو اس کے ہی ساتھی نے قتل کر کے لاش کو تھیلے میں ڈال کر پل کے نیچے پھینک دیا۔ مقامی لوگوں نے تھیلا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

منکی شرما اور ونے سنگھ دو سال سے تعلقات میں تھے لیکن گزشتہ چھ ماہ سے سنگھ کو شبہ تھا کہ منکی کسی اور مرد سے رابطے میں ہیں۔ اس شبہ نے تعلقات کو مہلک جھگڑوں کی راہ پر ڈال دیا۔ 23 جنوری کو منکی دفتر روانہ ہوئی لیکن شام تک واپس نہ آئیں۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور اگلی صبح مقامی لوگوں نے جواہر پل کے نیچے ایک تھیلا پایا جس میں ایک عورت کی بے سر لاش موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 15 سال بعد قتل کیس کے تینوں ملزمان بری کر دیے

سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہوا کہ ملزم سکورٹر پر لاش لے جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران سنگھ نے چھری سے حملہ کیا اور منکی کو قتل کر دیا۔ بعد ازاں اس نے لاش کے کٹے ہوئے حصے اور دیگر شواہد کو مختلف جگہوں پر پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ سنگھ ، منکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن انکار پر اس نے یہ سنگین اقدام کیا۔ ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس شواہد کے لیے مزید کوشش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟