صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں: 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد الیکٹرک گاڑیاں، صدر زرداری کا بڑا اعلان
صدرِ مملکت نے آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کی ہلاکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے پر سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
صدر زرداری نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ہائیکورٹس میں تقرریاں: صدر زرداری نے درجنوں ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی
صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائیاں ملک اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی ایما پر ملک کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کسی صورت سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدرِ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔














