بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید برفانی موسم کے پیش نظر پاک فوج نے فوری طور پر امدادی اور ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں برفباری میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔

ہوسری، زیارت، بولان، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خوجک ٹاپ، لک پاس، دکی، کولپور اور مسلم باغ میں شدید برف باری کے پیش نظر پاک فوج نے کنٹرول سنٹر قائم کر دیے ہیں۔ متاثرہ افراد اور سیاحوں کو خوراک، طبی امداد اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر برف باری: پاک فوج کا لیپہ میں ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن، مریضہ ایم ایچ راولپنڈی منتقل

دوسری جانب ضلع کرم میں بھی شدید بارشوں اور غیر معمولی برف باری کے باعث سیکیورٹی فورسز کی امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

شدید برفانی موسم کے دوران پاک فوج نے مقامی آبادی کی مدد اور زمینی رابطوں کی بحالی کے لیے فوری ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں بھاری مشینری اور افرادی قوت بروئے کار لائی گئی۔

تمام متاثرہ سڑکوں کو بحال کر کے اہم زمینی رابطے دوبارہ فعال کیے گئے، جس سے علاقے میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی ممکن ہوئی اور مقامی افراد کو منڈیوں اور صحت کے مراکز تک دوبارہ رسائی حاصل ہوئی۔

پاک فوج کے جوانوں نے شاہراہوں سے برف ہٹا کر پھنسے ہوئے مسافروں اور گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

شدید خراب موسم اور دشوار گزار حالات کے باوجود پاک فوج کے افسران اور جوان ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وادی تیراہ میں شدید برفباری کے دوران بھی جوان جان کی پرواہ کیے بغیر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

سخت موسمی حالات میں بروقت امدادی کارروائیوں پر مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

مزید پڑھیں: شدید برفباری نے ملک کے بالائی علاقوں کو مفلوج کر دیا، فوجی ریسکیو آپریشن، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے الرٹس جاری

پاک فوج قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور فوری امداد کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے