سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک تاریخی مقدمے کے آغاز سے پہلے ٹک ٹاک نے بچوں میں سوشل میڈیا ایڈکشن سے متعلق مقدمے میں تصفیہ کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ میٹا (انسٹاگرام)، یوٹیوب، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کیخلاف دائر کیا گیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ پلیٹ فارمز جان بوجھ کر بچوں کو ایڈکٹ کرنے اور ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی پر غور
مقدمے کا مرکز ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی ‘KGM’ ہے، جس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی عمر سے سوشل میڈیا کے استعمال نے اسے ایڈکٹ کر دیا اور اس کی ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات میں اضافہ کیا۔
ٹک ٹاک کا تصفیہ اور مقدمے کی تفصیلات
ٹک ٹاک کے تصفیے کے بعد اسنیپ چیٹ بھی گزشتہ ہفتے غیر معینہ رقم کے بدلے مقدمے سے الگ ہو چکی ہے، جبکہ مقدمہ میٹا اور یوٹیوب کے خلاف جاری رہے گا۔ لاس اینجلیس کورٹ میں اس ہفتے جیوری کا انتخاب شروع ہو رہا ہے، جو کہ پلیٹ فارمز کے لیے پہلا موقع ہے کہ وہ عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں۔

مقدمے میں الزام ہے کہ یہ کمپنیاں جان بوجھ کر بچوں کے لیے اپنی مصنوعات میں وہ ڈیزائن خصوصیات شامل کرتی ہیں جو ایڈکشن کو بڑھائیں اور اشتہاری آمدنی میں اضافہ کریں۔
وکلا کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی سلاٹ مشین اور سگریٹ کی صنعت کی تکنیکوں سے متاثر تھی۔
میٹا اور یوٹیوب کا مؤقف
میٹا نے کہا کہ یہ الزامات درست نہیں اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ گوگل کے ترجمان نے بھی کہا کہ یوٹیوب پر نوجوانوں کے لیے محفوظ اور صحت مند تجربہ فراہم کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔
TikTok settles landmark social media addiction lawsuit ahead of trial
➡️ https://t.co/CyjHn4rIBF pic.twitter.com/LbuioPJxYX— FRANCE 24 (@FRANCE24) January 27, 2026
میٹا نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کی ذہنی صحت ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور صرف سوشل میڈیا کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا سادہ فہم ہوگا۔
مقدمے کے اثرات اور عالمی پس منظر
یہ مقدمہ سوشل میڈیا کمپنیوں کی ذمہ داریوں کے لیے پہلا اہم کیس ہوگا، جس میں عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ کمپنیاں بچوں کے ذہنی صحت کے نقصان کے لیے کتنی ذمہ دار ہیں۔
اس مقدمے کا اثر دیگر ریاستوں میں دائر مقدمات پر بھی پڑ سکتا ہے، جہاں 40 سے زائد اٹارنی جنرل Meta کے خلاف مقدمات دائر کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے ٹوئٹر اسٹاک خریداری کیس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کر دی
علاوہ ازیں ٹک ٹاک کو امریکا اور کینیڈا میں سرکاری موبائل ڈیوائسز پر استعمال پر پابندی کا سامنا ہے، جس میں نجی معلومات اور سائبر سکیورٹی کے خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے۔













