بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا، جس میں اجیت پوار سمیت مجموعی طور پر 5 افراد جان سے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ
دیگر ہلاک شدگان میں 2 پائلٹس اور 2 مسافر شامل ہیں، جن میں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور اجیت پوار کا ذاتی سiکیورٹی افسر بھی شامل تھا۔
Deputy chief minister of India's Maharashtra dies in plane crash, TV channels say https://t.co/i91YtGW7yv https://t.co/i91YtGW7yv
— Reuters World (@ReutersWorld) January 28, 2026
حادثے کی جگہ سے ملنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طیارے کے بُری طرح تباہ شدہ حصے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ پولیس، ریسکیو ادارے اور دیگر حکام موقع پر موجود تھے۔
مقامی افراد بھی جائے حادثہ پر جمع تھے، جہاں تباہ شدہ طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
یہ حادثہ صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا، جو اس وقت کے قریب تھا جب لیئر جیٹ 45 طیارہ ممبئی سے روانہ ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لینڈنگ کے دوران مبینہ طور پر قابو سے باہر ہو گیا۔
مزید پڑھیں: طیارے کے پہیے میں چھپ کر دہلی پہنچنے والا افغان لڑکا ڈی پورٹ
ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے جاری انتخابات کے دوران اجیت پوار ممبئی سے بارامتی ایک عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں ان کی جماعت کے ساتھی سنیل تٹکرے کو لینے کے لیے بھیجا گیا ایک ہیلی کاپٹر پونے میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
دوسری جانب ماضی میں خراب موسم کے باعث اس خطے میں ہنگامی لینڈنگ کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔













