آن لائن خریداری میں بڑا دھوکا، کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری ملنے پر شہری کنزیومر کورٹ پہنچ گیا

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

کراچی میں آن لائن شاپنگ کے دوران شہری کے ساتھ حیران کن اور تکلیف دہ واقعہ پیش آیا، جہاں مہنگے کپڑوں کے آرڈر کے عوض آٹے کی بوری موصول ہوئی۔ متاثرہ شہری نے کپڑوں کے برانڈ اور نجی کورئیر کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ شرقی میں درخواست دائر کردی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ: نابالغ لڑکیوں کو آن لائن ہراساں کرنے پر بھارتی طالبعلم گرفتار

کنزیومر کورٹ شرقی میں دائر درخواست کے مطابق شہری نے یکم دسمبر کو آن لائن کپڑوں کا آرڈر دیا تھا، جس کی مالیت 55 ہزار روپے سے زائد تھی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 4 دسمبر کو نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے پارسل موصول ہوا، تاہم جب اسے کھولا گیا تو کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری نکلی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اس غیر متوقع صورتحال کے بعد شہری نے متعلقہ کپڑوں کے برانڈ سے ای میل اور کسٹمر سپورٹ کے ذریعے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔ شہری کے مطابق بعد ازاں قانونی نوٹس بھیجنے پر برانڈ نے رابطہ کرکے رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی، تاہم کچھ عرصے بعد رقم کی واپسی کے بجائے واؤچر دینے کی پیشکش کی گئی، جسے درخواست گزار نے فراڈ قرار دیا۔

شہری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کپڑوں کی پوری رقم پچیس فیصد سود کے ساتھ واپس دلوائی جائے، جبکہ ذہنی اذیت اور پریشانی کے عوض 2 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی دلایا جائے۔ درخواست میں کورئیر کمپنی کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

کنزیومر کورٹ شرقی نے ابتدائی سماعت کے بعد کپڑوں کے برانڈ اور کورئیر کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے، جبکہ مزید کارروائی آئندہ سماعت میں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے