میکسیکن وائس اداکار الیکزس اورٹیگا جو ٹام ہالینڈ کے کردار اسپائیڈر مین کی لاطینی امریکی ہسپانوی میں ڈبنگ کرنے کے لیے مشہور تھے، 38 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم افسوس کے ساتھ وائس اداکار الیکس اورٹیگا کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور ڈراما ’گیسٹ ہاؤس‘ کے ’شمیم صاحب‘ انتقال کرگئے
اب تک موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا اور خبری ویب سائٹس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اسپائیڈر مین کی آواز نہایت تازگی اور جذبات کے ساتھ تھی، اور یہ ٹام ہالینڈ کے کردار کے لیے بہترین تھی۔
الیکزس اورٹیگا نے کپٹن امریکا: سول وار اور ایوینجرز: انفینٹی وار سمیت دیگر سپر ہیرو فلموں میں اسپائیڈر مین کی آواز دی۔ ان کے دیگر نمایاں پروجیکٹس میں سٹار وارز: روغ ون، فائینڈنگ ڈوری، اور بگ ہیرو 6 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، اردو سنیما کے معروف اداکار الیاس جاوید 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اداکار نے سکرین پر بھی کام کیا ان کے پراجیکٹس میں لوئس میگوئل: دی سیریز، تھرسڈیز وڈوز، ایل کانڈیڈاٹو، اور دی ہاؤس آف فلاورز شامل ہیں۔














