پاک چین ای مائننگ پلیٹ فارم کا آغاز، معدنی شعبے میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جو اب محض انفرا اسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ پیداوار، برآمدات، روزگار اور پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔

پاک چین منرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان اور چین نے پاک چین ای مائننگ پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک فیز ٹو کی رفتار میں اضافہ، اقتصادی زونز کے ذریعے 2030 تک 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہدف

’اس ڈیجیٹل اقدام کا مقصد پاکستانی اداروں اور چینی کمپنیوں کے درمیان معلومات کے تبادلے، منصوبہ جاتی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔‘

اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کے معدنی شعبے میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سمیت ملک کے معدنی شعبے میں شفافیت، کارکردگی اور تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

احسن اقبال کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر یہ شراکت داری تسلسل، اعتماد اور اسٹریٹجک گہرائی کی روشن مثال بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک نے توانائی، سڑکوں، گوادر پورٹ اور قومی رابطہ کاری کے ذریعے پاکستان کے ترقیاتی منظرنامے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0، پاکستان کے قومی معاشی تبدیلی کے فریم ورک  اُڑان پاکستان سے مکمل ہم آہنگ ہے، جس کا ہدف 2035 تک ایک ٹریلین ڈالرمعیشت کا قیام ہے،۔

مزید پڑھیں:  چین کے تجربات سے پاکستان معاشی اور زرعی انقلاب لا سکتا ہے، سی پیک 2.0 کو کامیاب بنائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ چین کے دوران ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت اُڑان پاکستان کے پانچ ستونوں کو چینی صدر شی جن پنگ کے فائیو گروتھ کوریڈورز سے منسلک کیا گیا، تاکہ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور عملدرآمد میں ہم آہنگی پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ معدنی شعبہ اُڑان پاکستان کے برآمدی اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان کے معدنی وسائل کی مالیت تقریباً 6  ٹریلین ڈالر ہے، تاہم موجودہ معدنی برآمدات صرف 2 ارب ڈالر سالانہ ہیں۔

’بہتر حکمرانی، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے یہ برآمدات 6  سے 8 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھائی جا سکتی ہیں اور لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔‘

احسن اقبال نے زور دیا کہ چین کے ساتھ معدنی تعاون کو محض کان کنی تک محدود رکھنے کے بجائے ویلیو ایڈیشن، پروسیسنگ، اسمیلٹنگ اور ریفائننگ تک وسعت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے سینڈک، ڈوڈار اور تھر منصوبوں کو اس تعاون کی کامیاب مثالیں قرار دیا، جبکہ حالیہ سرمایہ کاری معاہدوں کو شعبے میں بڑھتے اعتماد کا مظہر بتایا۔

انہوں نے چین کو تانبہ، سونا، ریئر ارتھ منرلز اور دیگر اہم معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی معدنی دولت کو صنعتی طاقت، برآمدی مسابقت اور مشترکہ خوشحالی میں بدلا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال

احسن اقبال نے چین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے لیے اپنی وسیع درآمدی منڈی کھولے، کیونکہ چین کی سالانہ درآمدات تقریباً 2 ٹریلین ڈالر ہیں اور اگر پاکستان کو اس میں معمولی حصہ بھی مل جائے تو ملک آئی ایم ایف پروگرامز سے نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چین کو برآمدات موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر2035  تک 50 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جس سے زرمبادلہ کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور استعداد کار بڑھانے میں چین کی گہری دلچسپی کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار

انہوں نے پائیداری اور بین الاقوامی تعمیراتی معیارات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ کان کنی سے وسائل کے بہتر استعمال اور مقامی آبادی کے ساتھ ہم آہنگ تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سینڈک منصوبے کے تحت اب تک 5,200 سے زائد مقامی افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے