ایپل بظاہر 2026 کو ایک بار پھر مصروف اور ہنگامہ خیز سال بنانے کی تیاری میں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی آئندہ 12 ماہ کے دوران 20 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کرا سکتی ہے۔
یہ صرف معمولی اپ ڈیٹس نہیں ہوں گی بلکہ کئی بالکل نئے ڈیوائسز بھی متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے اپنے اے آئی ماڈل کی اپ گریڈیشن کے لیے گوگل سے شراکت داری کرلی
آئی فونز اور آئی پیڈز سے لے کر میکس اور ایپل واچ تک، ایپل کے مداحوں کے لیے بہت کچھ آنے والا ہے۔
میک رومرز کے مطابق، ان مصنوعات میں کچھ غیر معمولی اور مستقبل کی جھلک دکھانے والے گیجٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں، جیسے ذاتی نوعیت کی سری کے ساتھ نیا اسمارٹ ہوم ہب، فولڈیبل آئی فون، کم قیمت میک بک جس میں اے 18 پرو چِپ ہو گی۔
Apple to Launch These 20+ Products This Year https://t.co/0gZZhQ6WfG pic.twitter.com/cwZ1SVsbC9
— MacRumors.com (@MacRumors) January 26, 2026
کچھ ڈیوائسز مستقبل کی ٹیکنالوجی کا احساس دلاتی ہیں جبکہ کچھ روزمرہ استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے ہوں گی۔
یہی نہیں بلکہ ہوم کِٹ سیکیورٹی کیمرے بھی متوقع ہیں، بہرحال، شائقین کی نظریں ایپل پر جمی ہوئی ہیں۔
2026 میں 20 نئی ایپل مصنوعات متوقع
جون سے قبل ایپل کی کئی مصنوعات میں اپ ڈیٹس متوقع ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 ای کو اے 19 چِپ، میگ سیف اور ڈائنامک آئی لینڈ میں تبدیلیوں کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔
آئی پیڈ ایئر میں ایم3 سے ایم4 چِپ کی جانب منتقلی ممکن ہے، جبکہ عام آئی پیڈ کو اے18 یا اے 19 چِپ بھی مل سکتی ہے۔
میک بک پرو میں ایم 5 چِپس اور تیز رفتار PCIe 5.0 ایس ایس ڈی متوقع ہیں، جبکہ میک بک ایئر بھی ایم5 چِپ کے ساتھ آ سکتی ہے۔
Out of all the products Apple has in the pipeline, the MacBook Pro with the OLED display is at the top of the list in terms of excitement. pic.twitter.com/UMWs7P7kmH
— Sami Fathi (@SamiFathi_) January 29, 2026
اس کے علاوہ کم قیمت میک بک کی بھی بازگشت ہے، جس میں تقریباً 12 انچ اسکرین، اے 18 پرو چِپ اور شوخ رنگ شامل ہو سکتے ہیں۔
میک اسٹوڈیو میں ایم 5 میکس اور الٹرا چِپس متوقع ہیں، جبکہ اسٹوڈیو ڈسپلے میں منی ایل ای ڈی، 120 ہرٹز پرو موشن، ایچ ڈی آر اور اے 19 یا اے 19 پرو چِپ شامل کی جا سکتی ہے۔
ایپل کا نیا اسمارٹ ہوم ہب خاص توجہ کا مرکز ہے، 6 سے 7 انچ اسکرین، ذاتی سری، فیس ٹائم کی سہولت، اور دیوار یا میز پر رکھنے کی صلاحیت کے ساتھ یہ ڈیوائس گھریلو استعمال میں ایپل کے کردار کو بدل سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ہوم کِٹ سیکیورٹی کیمرہ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
ستمبر کے بعد: آئی فون 18، فولڈیبل آئی فون اور مزید
ستمبر کے بعد ایپل کی لانچز مزید دلچسپ ہو سکتی ہیں۔ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں اے 20 پرو چِپ، مزید پتلا ڈائنامک آئی لینڈ، سادہ کیمرا کنٹرول، متغیر اپرچر والا کیمرا اور سیٹلائٹ ویب براؤزنگ کی سہولت متوقع ہے، 5 جی کے لیے ایپل کا خود تیار کردہ C2 موڈیم بھی شامل ہو سکتا ہے۔
سب سے زیادہ چرچا فولڈیبل آئی فون کا ہے، جس میں 7.7 انچ اندرونی اور 5.3 انچ بیرونی اسکرین، شکن سے پاک ڈیزائن، پاور بٹن میں ٹچ آئی ڈی، اور 2 پچھلے کیمرے متوقع ہیں۔ اسے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایپل فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کرائے گا
ایپل واچ سیریز 12 اور الٹرا 4 میں نئی چِپس، ڈیزائن میں تبدیلیاں اور ممکنہ طور پر ٹچ آئی ڈی شامل ہو سکتی ہے۔
میک بک پرو کو بڑی ری ڈیزائن ملنے کی توقع ہے، جس میں اوایل ای ڈی ڈسپلے، ٹچ اسکرین، ڈائنامک آئی لینڈ، باریک باڈی، ایم6 پرو اور میکس چِپس، اور بلٹ اِن سیلولر کنیکٹیوٹی شامل ہو سکتی ہے۔
ایئر پوڈز پرو 3 میں اے آئی فیچرز کے لیے انفرا ریڈ کیمرے شامل کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔
دیگر متوقع مصنوعات اور اپ ڈیٹس
ایپل گلاسز، فیس آئی ڈی ڈور بیل، اوایل ای ڈی اسکرین اور واٹر ریزسٹنس کے ساتھ نیا آئی پیڈ منی، ایم 5 چِپس کے ساتھ میک منی، اور 2025 سے مؤخر شدہ ایپل ٹی وی اور ہوم پوڈ منی وائی فائی 7، بہتر سری اور فیس ٹائم کیمرے کے ساتھ بھی متوقع ہیں۔
اگرچہ کچھ مصنوعات محض افواہوں تک محدود رہ سکتی ہیں، مجموعی طور پر 2026 ایپل کے لیے تجربات، جرات مندانہ خیالات اور نئی مصنوعات کا سال دکھائی دیتا ہے۔
تاہم 20 سے زائد ممکنہ لانچز کے ساتھ ایپل ایک بار پھر سرخیوں پر چھانے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔














