کرتارپور اور ننکانہ صاحب موٹر ویز سے منسلک، ’گرو نانک ایکسپریس وے‘ تعمیر کی منظوری

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سکھوں کے مقدس مقامات کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو موٹر وے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا اہم اور تاریخی فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے سیالکوٹ سے کرتار پور موٹر وے کی تعمیر کے لیے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: سائیکل پر 102 کلومیٹر کا سفر کر کے کرتارپور پہنچنے والے کمسن طالبعلم کا والہانہ استقبال

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ نئی تعمیر ہونے والی موٹر وے کو ’گرو نانک ایکسپریس وے‘ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور ہائی وے کے اطراف تھری، فور اور فائیو اسٹار ہوٹلوں کی تعمیر کی جائے گی تاکہ ملکی و غیر ملکی یاتریوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ سکھ کمیونٹی کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے لندن، کینیڈا اور امریکہ میں اشتہاری مہم چلائی جائے گی، جبکہ این ایچ اے سکھوں کے مقدس مقامات کی عالمی سطح پر مؤثر مارکیٹنگ بھی کرے گا۔

وفاقی وزیرِ مواصلات کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب اور کرتارپور سے متعلق این ایچ اے کے منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے این ایچ اے کو ہدایت دی کہ ان منصوبوں کو عالمی روڈ شوز کا حصہ بنایا جائے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حاصل کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: کرتارپور گوردوارہ سے سیلابی پانی کی نکاسی مکمل، 3 سے 4 دن میں یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ این ایچ اے موٹر وے کے ساتھ بہترین ریسٹ ایریاز اور جدید شاپنگ مالز کی تعمیر بھی یقینی بنائے گا۔ سیالکوٹ سے کرتارپور موٹر وے نہ صرف یاتریوں بلکہ دیگر منسلک شہروں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گی، جس سے نارنگ منڈی اور بدوملہی کے شہری بھی مستفید ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟