الخدمت فاؤنڈیشن نے اب تک 10 ارب روپے کی امداد غزہ پہنچا دی گئی، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں تک اب تک 10 ارب روپے مالیت کا 60 لاکھ کلوگرام سے زائد امدادی سامان 10 پہنچادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے ’ری بلڈ غزہ‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، 15 ارب روپے کا ابتدائی بجٹ مختص

جمعرات کو اینکر پرسنز اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے بتایا کہ غزہ کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار ٹن امدادی سامان 32 چارٹرڈ فلائٹس اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا غزہ امدادی آپریشن گزشتہ 27 ماہ سے مسلسل جاری ہے۔

غزہ میں صورتحال انتہائی تشویشناک

ارشد ملک کے مطابق غزہ میں حالیہ بارشوں اور شدید سردی کے باعث انسانی صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے جس کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پاکستان سے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے غزہ کے لیے امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔

خوراک، خیمے اور فوری امداد

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے بتایا کہ غزہ کے بہن بھائیوں کے لیے خوراک اور خیمے روانہ کیے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں 20 ہزار افراد کے لیے اشیائے خورونوش اور ٹینٹس بھجوانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے متاثرین کو نقد رقوم بھی فراہم کی گئی ہیں۔

غزہ میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

ارشد ملک نے کہا کہ غزہ میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے تحت مختلف منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں اسپتال، یونیورسٹی اور مسجد کی تعمیر شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں اسکولوں اور گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی نصب کر چکی ہے۔

فلسطینی طلبہ اور مہاجرین کے لیے اقدامات

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 400 سے زائد فلسطینی طلبہ پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔

مزید پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے ’ری بلڈ غزہ‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، 15 ارب روپے کا ابتدائی بجٹ مختص

ارشد ملک کے مطابق غزہ اور مصر میں موجود فلسطینی مہاجرین کے لیے بھی متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

پاکستانی عوام کی فراخدلانہ امداد

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ پاکستانی عوام نے غزہ کے لیے دل کھول کر امداد دی جس کے نتیجے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے سینکڑوں ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے بڑے پروگرام کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی کامیابی سے جاری ہیں۔

بریفنگ میں شریک میڈیا کے نمائندے

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی تقریب میں معروف اینکر پرسنز اور سینیئر صحافیوں نے شرکت کی جن میں ابصار عالم (سما نیوز)، فہد حسین (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایکسپریس میڈیا)، طاہر خان (این این آئی)، افضل بٹ (صدر پی ایف یو جے)، عمار مسعود (چیف ایڈیٹر وی نیوز)، عامر الیاس رانا (ایکسپریس نیوز)، آصف بشیر چوہدری (جیو نیوز)، شکیل قرار (ایم نیوز)، وسیم عباسی (عرب نیوز)،  اعزاز سید (جیو نیوز)، خرم شہزاد ڈائریکٹر نیوز وی نیوز)، محمد اشتیاق (انڈیپینڈنٹ اردو)، عادل اعوان (جیو نیوز)، جاوید نور (نیو نیوز)، احتشام الحق (ہم نیوز)، ڈاکٹر فرقان راؤ (سی پیک نیوز)، خرم شہزاد (وی نیوز)، محمد عاصم خان (کیپیٹل نیوز)، شیراز احمد (365 نیوز) اور لقمان شاہ (وی نیوز) شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟

بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، امریکی صدر ٹرمپ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘