ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح حیران

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں شاندار سینچری اسکور کی۔

اس اننگز کے بعد شائقین کرکٹ ان کی فارم میں واپسی کا جشن منا رہے تھے مگر اب گفتگو میدان سے ہٹ کر سوشل میڈیا پر آ گئی ہے۔

ویرات کوہلی اپنی خاندانی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتے ہیں اور عام طور پر مداحوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا ہی کا سہارا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

تاہم انسٹاگرام پر 27 کروڑ 40 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والا ان کا اکاؤنٹ اچانک غائب ہو گیا، جس سے ان کے مداح حیرت زدہ ہوگئےہیں۔

ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں نظر نہیں آ رہا؟

29 جنوری 2026 کو انٹرنیٹ صارفین نے اچانک محسوس کیا کہ ویرات کوہلی کا انسٹاگرام پروفائل نہ تو نظر آ رہا ہے اور نہ ہی سرچ میں آ رہا ہے۔

ان کی معمول کے پوسٹس اور تصاویر کے بجائے صارفین کو ’یہ صدحہ اب دستیاب نہیں ہے‘ یا ’یوزر از ناٹ فاؤنڈ‘ کا پیغام دکھائی دیا۔

اس کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسکرین شاٹس وائرل ہونے لگے، جن میں ویرات کا ویری فائیڈ نام بھی ایک سادہ یوزرمیں تبدیل نظر آیا، جبکہ پوسٹس، فالورز اور فالوئنگ کی تفصیل مکمل طور پر غائب تھی۔

اس پیشرفت کی سب سے ممکنہ وجہ کسی تکنیکی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

29 جنوری کی رات تک ویرات کوہلی یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یہی وجہ ہے کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ویرات نے خود اپنا اکاؤنٹ عارضی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کیا ہے، یا انسٹاگرام کی جانب سے کوئی تکنیکی مسئلہ پیش آیا ہے، یا پھر اکاؤنٹ وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر 5 سال بعد واپسی

کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اسی وقت کے قریب ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی غائب ہو گیا تھا۔

جس نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے، تاہم ان دعوؤں کی بھی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اگرچہ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی موجودگی معمہ بنی ہوئی ہے، لیکن ایکس پر ان کا اکاؤنٹ بدستور فعال ہے۔

وہاں ان کی پروفائل مکمل طور پر نظر آ رہی ہے، اور ان کی آخری پوسٹ 23 جنوری 2026 کی ہے، جس میں انہوں نے بیڈمنٹن اسٹار ثانیہ نہروال کو ریٹائرمنٹ پر مبارک باد دی تھی۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی اپنے اعزازات اور ٹرافیاں اپنی والدہ کو کیوں بھیج دیتے ہیں؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم پر بھی انسٹاگرام کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

ادھر سوشل میڈیا صارفین مسلسل انہیں ٹیگ کر کے وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں، مگر فی الحال ویرات کوہلی کی جانب سے خاموشی برقرار ہے۔

ویرات کوہلی دوبارہ کرکٹ کے میدان میں کب نظر آئیں گے؟

بھارت اور نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام کے بعد شائقین یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ویرات کوہلی اگلی بار کب میدان میں اتریں گے۔

خوشخبری یہ ہے کہ انتظار زیادہ طویل نہیں۔ ویرات کوہلی 2024 میں ٹی20 انٹرنیشنل اور مئی 2025 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، اور اب صرف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی سے قبل وہ مارچ کے آخر سے مئی 2026 تک آئی پی ایل 2026 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس کے بعد ان کی اگلی تصدیق شدہ بین الاقوامی سیریز جولائی 2026 میں بھارت کا انگلینڈ دورہ ہے، جہاں 3 ون ڈے میچز ایجبسٹن، کارڈف اور لارڈز میں کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی مقبولیت

ویرات کوہلی کا انسٹاگرام سے غائب ہونا اس لیے بھی حیران کن ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم پر مختلف شعبوں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی ہیں۔

سیکنلک  کے مطابق، ان کے فالورز کی تعداد 27 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے، اور وہ ایشیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بھی ہیں.

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بالی وڈ ستاروں جیسے شردھا کپور اور پریانکا چوپڑا جوناس کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:ون ڈے کرکٹ: ڈیرل مچل نے ویرات کوہلی سے نمبر ون بیٹر کا اعزاز چھین لیا

ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ طویل عرصے سے ان کی ٹریننگ، انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ خاندانی لمحات، برانڈ شراکت داریوں اور حوصلہ افزا پیغامات کا مرکز رہا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر غائب ہوا ہے، جان بوجھ کر بند کیا گیا ہے یا کسی تکنیکی مسئلے کا شکار ہوا ہے۔

تاہم شائقین امید کر رہے ہیں کہ کرکٹ کے اس سپر اسٹار کی واپسی جلد انسٹاگرام پر بھی دیکھنے کو ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی