ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ کے اسٹار بیٹر ورات کوہلی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے سے قبل وڈوڈرا میں نیٹ سیشن کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

یہ ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر محدود موجودگی کے بعد ایک نمایاں تبدیلی ہے کیونکہ گزشتہ برسوں میں انہوں نے انسٹاگرام پر زیادہ تر تجارتی اشتہارات، اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ تعطیلات کی تصاویر اور اہم کیریئر لمحات تک اپنی پوسٹس محدود کر رکھی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

 ان میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح، چیمپیئنز ٹرافی جیت اور رائل چیلنجرز بنگلور کی آئی پی ایل 2025 کی کامیابی کے بعد کی تقریبات شامل ہیں۔ مداحوں نے کوہلی کی محدود سوشل میڈیا سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی تھی، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی تازہ ترین تربیتی تصاویر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ایئر پورٹ پر ویرات کوہلی کا شاندار استقبال

کوہلی اس ہفتے وڈوڈرا پہنچے تو ایئر پورٹ پر بھی ان کا شاندار استقبال بھی ہوا۔ سال نو کی تعطیلات کے دوران کوہلی دبئی میں خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزار کر بھارت واپس آئے۔ دسمبر میں انہوں نے دو وجے ہزاری ٹرافی کے میچوں میں حصہ لیا جو 16 سال بعد ڈومیسٹک 50 اوور ٹورنامنٹ میں ان کی واپسی تھی۔

کوہلی کی فارم شاندار رہی ہے جس میں انہوں نے دو میچوں میں بالترتیب 131 اور 77 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 16,000 لسٹ اے رنز کا سنگ میل عبور کیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے تیز کھلاڑی بن گئے ساتھ ہی بیٹنگ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

شمالی علاقوں میں 16 سے 22 جنوری کے دوران شدید برفباری کا الرٹ جاری

پنجاب پولیس کے 15 افسران کو ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا

شعبان کا چاند کب دکھائی دے گا؟ سپارکو نے تاریخ کا اعلان کر دیا

ویڈیو

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘