بنگلہ دیش کو 2026 کے لیے اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن (PBC) کا وائس چیئر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ کمیشن عالمی سطح پر تنازعہ زدہ ممالک میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے والا ایک بین الحکومتی مشاورتی ادارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال، بیمان ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی
نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو منعقدہ کمیشن کے اجلاس میں پانچ رکنی بیورو کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں مراکش کو چیئر منتخب کیا گیا جبکہ جرمنی، برازیل، کروشیا اور بنگلہ دیش کو وائس چیئر کے عہدوں پر منتخب کیا گیا۔
At the PBC organizational meeting, Amb. @LokThapa2071 congratulated Morocco as the new Chair of the PBC, and Bangladesh, Croatia, Brazil, and Germany on their election as Vice-Chairs.
Amb. Thapa emphasized that investment in development is an investment in peace; reaffirmed the… pic.twitter.com/s3u7fqQLuU
— Nepal Mission to the UN (@NepalUNNY) January 30, 2026
پیسیبلڈنگ کمیشن میں 31 رکن ممالک شامل ہیں جو جنرل اسمبلی، سیکیورٹی کونسل، اکنامک اینڈ سوشل کونسل اور اقوامِ متحدہ کے فوجی و مالیاتی معاون ممالک میں سے منتخب ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیش کمیشن کا رکن 2005 سے ہے اور اس نے پہلے 2012 میں چیئر اور 2013 اور 2023 میں وائس چیئر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
بنگلہ دیش نے جمعہ کو 20 ویں اجلاس کے پہلے سیشن میں وائس چیئر کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر اور چیف ڈی کیبینٹ موجود تھے، جنہوں نے کمیشن کے کردار اور اہمیت پر زور دیا۔

بنگلہ دیش کی نمائندگی نے کمیشن کے دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور امن قائم کرنے کی عالمی کوششوں میں بنگلہ دیش کی وابستگی اور مستقبل کے عملی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔













