بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افریقی ملک گیمبیا کے بعد ازبکستان میں بھی بھارتی سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے بھارتی کمپنی کے بنائے گئے سیرپ سے بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے اس سے پہلے تین ماہ قبل افریقی ملک گیمبیا میں ممکنہ طور پر بھارتی دوا سے 66 بچے ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک ہونے کا خدشہ

ڈبیلو ایچ او کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے چار سیرپ میں آلودگی کی تفتیش کی جا رہی ہے، ادارے نے چار ایسے کھانسی سیرپ کے نام بھی جاری کیے ہیں جنہوں نے بچوں کے گردوں کو نقصان پہنچایا۔

گیمبیا میں گردوں کے مسائل ہونے سے درجنوں بچوں کی موت ہو گئی تھی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دہلی میں قائم، دوا سازکمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو