وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمد کنندگان کے لیے تاریخی مراعات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانسنگ کی شرح 7.5 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے برآمدی شعبے کو بڑا ریلیف ملے گا۔
اہم اعلانات:
ایکسپورٹ ری فنانسنگ ریٹ 4.5 فیصد
صنعتی بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی
ویلنگ چارجز میں 9 روپے کمی
نمایاں برآمد کنندگان کو 2 سال کے لیے بلیو پاسپورٹ
بہترین برآمد کنندگان کو ایمبیسیڈر ایٹ لارج کا درجہ
برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس 7.5 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تاجروں کو بلیو پاسپورٹ دینے کا اعلان
وزیراعظم نے کہا کہ برآمد کنندگان کی انتھک محنت سے ملک میں اربوں ڈالر آئے اور پاکستان اب معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے جبکہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد تک آ گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا برآمد کنندگان کیلئے ایکسپورٹ ری فنانسنگ کی شرح 7.5 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد کرنے ، بجلی کے ٹیرف میں 4روپے 4پیسے ، ویلنگ چارجز میں 9 روپے کمی، نمایاں برآمد کنندگان کیلئے دو سال تک بلیو پاسپورٹس کا اعلان@AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/D4Ro4DzkBZ
— Media Talk (@mediatalk922) January 30, 2026
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی بات سنی جا رہی ہے اور سرمایہ کاری کے لیے رابطے بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی و عسکری قیادت مل کر ملکی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کے سوا کوئی راستہ نہیں، حکومت کاروبار نہیں کرے گی بلکہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں: حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم
تقریب میں نمایاں برآمد کنندگان کو 2024 اور 2025 کی کارکردگی پر ایوارڈز بھی دیے گئے۔














