وزیراعظم شہبازشریف کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تاجروں کو بلیو پاسپورٹ دینے کا اعلان

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیے جائیں گے، تاکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر سہولت حاصل ہو۔ وزیراعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کا بھی اعلان کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں اور غریب طبقے نے سخت حالات کا سامنا کیا ہے، اب ملک کو معاشی ترقی اور گروتھ کی جانب لے جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

معاشی پالیسیاں مشاورت سے تشکیل دی جائیں گی

شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں ترتیب دی جائیں گی۔ ان کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت کے باہمی تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی اور دفاعی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کا عالمی تشخص مزید بہتر ہوا ہے اور بیرونِ ملک دوروں کے دوران عالمی رویوں میں واضح تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کو عالمی سطح پر عزت

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اب پاکستانی پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جبکہ معرکۂ حق کے بعد مختلف ممالک پاکستان سے سرمایہ کاری کے لیے خود رابطہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیے جائیں گے، تاکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر سہولت حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم، حکومت اور چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں مکمل کی گئی جسے سب نے دیکھا، اور آئندہ بھی نجکاری کے تمام مراحل شفافیت کے ساتھ طے کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اصلاحات کے ذریعے اربوں روپے کے غیر ضروری اخراجات کم کر رہی ہے۔

ٹیکس نظام میں فوری اصلاحات پر زور

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براہ راست ٹیکسز میں تاخیر کے بغیر کمی ہونی چاہیے، جبکہ بالواسطہ ٹیکسز صارفین سے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرانا کاروباری طبقے کی ذمہ داری ہے۔

برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت حکومت کی ترجیح

انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے کئی اہم معاملات حل کیے گئے ہیں اور پاکستان کو اتنا مضبوط بنایا جائے گا کہ بھارت کو گھبراہٹ لاحق ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں