بلوچستان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ’آپریشن ھیروف‘ کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا دعویٰ کیا ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ تاہم سیکیورٹی اور انتظامی ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور مربوط کارروائیوں کے باعث دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، 12 کور، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی جانب سے اپ گریڈڈ آپریشنز کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دیگر عناصر دباؤ کے باعث ویران علاقوں اور غیر آباد سڑکوں پر منتشر حالت میں نقل و حرکت پر مجبور ہو گئے۔
BLA and its cohorts are declaring that they have launched HEROF-2 at various locations in Balochistan.
In fact, upgraded operations of Pakistan Army / 12 Corps (including FC, and Police) have hunted many of these hyenas, forcing other dogs to come out at early hours of weekend… pic.twitter.com/zHtnDsFW60
— Ammar Solangi (@fake_burster) January 31, 2026
مزید پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 41 دہشتگرد مارے گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے اپنے بیرونی ہینڈلرز کی ہدایات پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم تنظیم کی مسلسل ناقص کارکردگی اس کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ ہینڈلرز کو چاہیے کہ وہ ایسی غیر مؤثر تنظیموں میں سرمایہ کاری ترک کریں۔
بریکنگ ،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے “Herof 2.0” کے نام پر متعدد حملوں کی کوشش کی،
لیکن سیکیورٹی فورسز نے ہر جگہ بھرپور جواب دیا۔ 💥#AsimMunir #PakArmy #Pakistan #پاکستان pic.twitter.com/FQ7EXgeTdT— Silent Minds (@MakePak) January 31, 2026
سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان کے دور دراز اور غیر آباد علاقوں میں اسلحہ بردار گروہوں کی محدود نقل و حرکت کو بہادری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہ عناصر براہِ راست سیکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کے بجائے غیر مسلح شہریوں، مزدوروں اور عام لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، جو بزدلانہ طرزِعمل کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرالیا، 2 دہشتگرد ہلاک
50 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے۔
نام نہاد “FLOP 2” مکمل طور پر ناکام۔
زمینی حقائق نے فتنۂ الہندوستان کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
جسے “HEROF 2.0” کہا جا رہا تھا، وہ فلوپ ثابت ہوا۔
50 دہشت گرد ہلاک، علاقہ سیکیورٹی فورسز مکمل کنٹرول میں#Balochistan #Floop pic.twitter.com/xcNi0DSFim— گلونہ بلوچ🚩✨️ (@gulunabaloch01) January 31, 2026
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ’آپریشن ھیروف فیز 2‘ کے نتائج واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ بی ایل اے کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد ناکام رہا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور برتری ثابت کی ہے۔














