بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 41 دہشتگرد مارے گئے

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 41 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری کو ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں گھیرے میں لے کر نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندستان کے 12 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جسے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

پنجگور میں دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ضلع پنجگور میں بھی خفیہ اطلاع پر ایک اور کارروائی کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ اس کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی۔ یہ رقم 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے متعلق تھی۔

کلیئرنس آپریشن اور انسدادِ دہشتگردی کا عزم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد ماضی میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کی سافٹ فیس اور پراکسی نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہی ہے، سرکاری شواہد

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

صدرِ مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں دو الگ کارروائیوں اور بنّوں میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان جیسے دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی واضح عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ’عزمِ استحکام‘ کے تحت جاری یہ اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک پاکستان میں مکمل امن و استحکام قائم نہیں ہو جاتا، صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں پراکسی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تعریف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ