دبئی میں فیشن فیسٹیول کا اختتام، شاہ رخ خان نے گلوبل اسٹائل آئیکون ایوارڈ جیت لیا

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں فیشن اور شوبز کا شاندار امتزاج دیکھنے میں آیا جہاں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دبئی مال میں منعقدہ تقریب کے دوران گلوبل اسٹائل آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز دبئی مال فیسٹیول آف فیشن کے اختتامی روز دیا گیا، جس نے شہر کے فیشن کیلنڈر میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز  کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

2 روزہ فیشن فیسٹیول کے اختتام پر منعقد ہونے والی یہ تقریب دبئی کے معروف ارمانی ہوٹل میں ہوئی، جو دبئی مال گلوبل فیشن ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن تھا۔ اس افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کو مرکزی اعزاز حاصل ہوا، جسے دبئی کی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

تقریب سے خطاب میں 59 سالہ شاہ رخ خان نے حسبِ روایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو فیشن کا ماہر نہیں سمجھتے اور عام طور پر سادہ لباس کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے اس اندازِ گفتگو کو حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

یہ ایوارڈ ایمار پراپرٹیز کے بانی محمد العبار نے پیش کیا، جنہوں نے شاہ رخ خان کو شو کے لیے سب سے بڑی تحریک قرار دیا۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان گرمجوشی بھی دیکھی گئی، جو باہمی احترام اور دوستی کی عکاس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی کروڑوں کی لگژری گھڑی نے سب کو حیران کردیا، اس میں کیا خاص ہے؟

تقریب میں معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کو بھی کاؤچر ڈیزائنر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ منیش ملہوترا نے ہی اس موقع پر شاہ رخ خان کے لیے سیاہ سوٹ تیار کیا تھا۔ دونوں کے درمیان طویل پیشہ ورانہ رفاقت کو بھی تقریب کے دوران یاد کیا گیا، جس نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔

ایوارڈ تقریب سے ایک روز قبل شاہ رخ خان نے فاتحین کے اعزاز میں منعقد نجی عشائیے میں بھی شرکت کی، جہاں ان کا سادہ مگر باوقار انداز ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا۔

گلوبل اسٹائل آئیکون ایوارڈ محض لباس یا فیشن سینس تک محدود نہیں بلکہ عالمی ثقافت پر شاہ رخ خان کے اثر و رسوخ کا اعتراف بھی ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں مداح رکھنے والے شاہ رخ خان نہ صرف فلمی دنیا بلکہ فیشن اور ثقافتی رجحانات پر بھی گہرا اثر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان بھی ’کنگ‘ کے سحر میں مبتلا، شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا ‘باپ’ قرار دیدیا

دبئی مال فیسٹیول آف فیشن کے پہلے ایڈیشن میں شاہ رخ خان کو پہلا گلوبل اسٹائل آئیکون قرار دیا جانا اس بات کی علامت ہے کہ دبئی عالمی فیشن کے نقشے پر ایک مضبوط مقام بنانے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘